کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس اسٹیشن بیروٹ ضلع حب کے پولیس افسران اور اہلکاران کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایک ملین روپے کے کیش ریوارڈ کی فراہمی کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی واضح رہے ۔
پولیس اسٹیشن بیروٹ ضلع حب کے پولیس افسران اور اہلکاران نے ضلع حب سے اغواء ہونے والے 4 سالہ بچے آیان بلوچ کے اغواء کاروں کو سی ٹی ڈی کوئٹہ کی مدد سے ٹریس کرتیہو?سریاب روڈ کوئٹہ سے گرفتار کیا تھا وزیر اعلیٰ نے اس غیر معمولی کارکردگی اور 4 سالہ بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس اسٹیشن بیروٹ ضلع حب کے پولیس افسران اور اہلکاران کے لئے کیش ریوارڈ کا اعلان کیا تھا۔