گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وزیراعلی کا اظہارِ برہمی وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ساتھ بارہا معاملہ کو اٹھایا لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہورہاہےاگرگیس کے مسائل حل نہ کئے تو بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔
اوروفاقی حکومت گیس پریشر کے معاملے کو فوری حل کرائے۔رمضان المبارک میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے تہیہ کیا ہے ۔اور وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو کا کہنا ہیںرمضان المبارک میں 1 لاکھ غریب خاندانوں کو راشن دینے کا اعلان کیا آئیندہ چند روز میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے راشن کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔وزیراعلی کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایات کردی گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔