وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی حالات کے پیش نظراتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج بلا لیا ہےوزیراعظم لاہورسے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس دوپہر ایک بجے لاہور میں ہوگا،سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس پربریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں دیگراتحادی جماعتوں کے قائدین اوررہنمابھی شریک ہوںگے۔حکومتی اتحادی رہنما ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
وفاقی وزیرقانون سینیٹراعظم نذیرتارڑاجلاس کوبریفنگ دیں گے،اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پرغورہوگا،مستقبل کی حکمت عملی تیارکی جائےگی۔