|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2023

کوئٹہ ; وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ خزانہ کو بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کے لئے درکار فنڈز کے فوری اجراء کی ہدایت کردی وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی عید سے قبل ادا کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے بلوچستان یونیورسٹی کی تنخواہوں کے مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل کیلئے سیکریٹری کالجز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے کمیٹی عید کے بعد اجلاس منعقد کر کے مسلۂ کے مستقل حل کیلئے سفارشات پیش کریگی کمیٹی تنخواہوں کے لئے فنڈز کے اجراء اور ادائیگی کے عمل کی بھی نگرانی کریگی۔

کمیٹی اس امر کو یقینی بنائی گی کہ فنڈز صرف تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی مد میں صرف کی جائیں اور تنخواہوں کے فنڈز کو ترقیاتی یا کسی دیگر غیر ترقیاتی مد میں خرچ نہیں جا سکے گا۔