کوئٹہ/ دبئی: سابق وزیراعلی بلوچستان بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں سردار اختر جان مینگل نے بی این پی کے مرکزی و صوبائی عہدے داران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری سے بلوچستان کی نشستوں میں اضافہ ہوگا اس لیے مردم شماری میں بھرپور شرکت ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار سردار اختر جان مینگل نے بی این پی قلات کے سینئر رہنما وڈیرا رحیم مینگل سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا رحیم مینگل نے سردار اختر جان مینگل سے ان کی اہلیہ کی بیماری کے بارے میں حال پرسی بی کی سردار اختر جان مینگل نے سیاسی علاقائی اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو کہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اعتماد کا ووٹ لیں جس پر وزیراعظم نے 27 اپریل کو اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے اعتماد کے وٹ سیوزیراعظم ایگزیکٹیو آرڈر کا بھرپور استعمال کر سکیں گے۔
اختر جان مینگل نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ مردم شماری میں بھرپور شرکت ادا کریں جس سے بلوچستان کی آبادی کے حساب سے پاکستان کی قومی و صوبائی سیٹوں میں بھی اضافہ ہوگا سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ انتخابات جب بھی ہو پی این پی بلوچستان میں کامیابی حاصل کرے گی ہر سیٹ سے اپنا امیدوار کھڑا کریں گے کوئی سیٹ خالی نہیں چھوڑیں گے۔