|

وقتِ اشاعت :   February 7 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او کیچی بیگ کے بھائی شہید اور تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق گشت کررہے تھے کہ نیو سریاب کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے عبدالحکیم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین اہلکار حوالدار خلیل احمد، سپاہی محم دعمران اور سپاہی حماد الدین زخمی ہوگئے۔فائرنگ کی زد میں آکر چھ سالہ نادیہ بھی زخمی ہوگئیں۔ پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاش اور زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہید اہلکار ایس ایچ او کیچی بیگ عبدالقادر قمبرانی کا بھائی بتایا جاتا ہے۔