وزیراعظم شہبازشریف کامزدوروں کےعالمی دن پرپیغام میں کہنا تھا کہ محنت کش طبقے کی سماجی ومعاشی بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں محنت کشوں کے اہم کردار سے انکارممکن نہیں،اسلامی تعلیمات کے مطابق مزدور،آجرپیداواری عمل میں شراکت دارہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ مزدور،آجرکاتعاون،دوستانہ تعلق مجموعی سماجی، اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہےمزدوروں کے مسائل کے بروقت حل،ریلیف کیلئے خودکار،مربوط نظام تیارکررہے ہیں۔