قبل ازیں آسڑیلیا کے کپتان اسٹیون استھ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، 10 ویں اوور میں میک کولم 27 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، گپٹل نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 50 اور کورے اینڈرسن نے 27 رنز بنائے۔ کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 3، اسکاٹ بولینڈ، جون ہیسٹنگز اور جوش ہیزلی ووڈ نے 2،2 جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں کینگروز نے کیویز کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔
آسٹریلیا کو شکست دے میک کولم نے اپنا آخری میچ اور سیریز یادگار بنادی
![]()
وقتِ اشاعت : February 8 – 2016