کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ میں سیکورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف کلیرنس آپریشن کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے۔
انہوں نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کرنے اور یرغمالیوں کی باحفاظت بازیابی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چھ سیکورٹی اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شہداء نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپاامن کے قیام کے لئے سیکورٹی فرسز کا عزم باعث فخر ہے۔دریں اثناء ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکرٹری بلو چستان عبدالعزیز عقیلی اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے ملاقات کی۔
مل قات میں وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کو چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے اہم صوبائی امور پر بریفنگ اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی پولیس عبد الخالق شیخ کی جانب سے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے گزشتہ دنوں ہونے والے مظاہروں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے عوام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیاہے۔]
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کار کردگی کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سماج دشمن عناصر اور بدامنی پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے