|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2023

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڑوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مزمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی وزیراعلیٰ نے واقعہ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰنے ژوب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردبد امنی پھیلا کر اپنے مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں ۔

تاہم دہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے وزیراعلیٰ کی جانب سے امیر جماعت اسلامی کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔