پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے مسلسل دوسری بار عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کی۔
انہوں نے کہا کہ یکم جون سے اگلے پندرہ دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی جا رہی ہے، 258 روپے فی لٹر 253 روپے فی لٹر ہو گا۔ پٹرول کی قیمت 8 روپے میں کمی کر رہے ہیں، 270 روپے سے 262 روپے ہو گئی ہے۔