|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2023

پتوکی میں اسکول ٹیچرنے پنسل مارکر پہلی کلاس کی معصوم بچی کی آنکھ ضائع کر دی۔

متاثرہ بچی کی والد نے الزام لگایا ہے کہ بیٹی اسکول سے روتی ہوئی گھر آئی اور آنکھ میں تکلیف کا بتایا، ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد لاہور ریفر کر دیا، لاہور جناح اسپتال میں آپریشن کروایا گیا مگربچی کو ایک آنکھ سے دیکھائی نہیں دے رہا۔

بچی کی والد کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے ناہی بروقت اطلاع دی اور ناہی بچی کو طبی امداد فراہم کی، متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔