کوئٹہ: ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور فورسز کی کارروائی کالعدم مذہبی تنظیم کامطلوب ملزم گرفتار، سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی سے گزشتہ روز سی ٹی ڈی اور فورسز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب ملزم ہمایوں زرکون گرفتار کر لیاگیا، واضح رہے کہ گرفتار ملزم کو عدالت نے ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں سات سال کی قید کی سزا سنائی تھی ، ملزم کانام ریڈ بک میں شامل تھا اور اس کے سر کی قیمت حکومت نے دس لاکھ مقر رکر رکھی تھی، انتہائی اہم ملزم کی گرفتاری اہم کامیابی قرار دی جارہی ہے