|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2016

کوئٹہ: نصیرآباد اور تربت سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ نوکنڈی سے 61 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی اور حساس ادارے نیمشترکہ کارروائی کے دوران ایک شخص کوگرفتار کرلیا جس سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک اور کارروائی ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربتمیں بھی کئی گئی جہاں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب پاک ایران سرحدی ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں ایف سی نے اکسٹھ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ گرفتار افراد کو ضابطے کی کاررائی کیلئے لیویز کے حوالے کردیا گیا۔