کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنماء کے مہمان خانے میں فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماء اور اس کے بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، لیویز کے مطابق واقعہ بارکھان سے35کلو میٹر دور اوئی کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنماء وڈیرہ موزان مری کے مہمان خانے میں اچانک گھس کر اندھادھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں وڈیرہ موزان شکلانی مری ولد محمد اعظم اس کا بیٹا واحد بخش اور رشتہ دار فلک شیر ولد حق مری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں وڈیرہ موزان مری کا بیٹا شوکت بھی شامل ہیں جسے پاؤں پر گولیاں لگی ہیں دوسرے زخمی کی شناخت جان بیگ کے نام سے ہوئی ، جس کے ہاتھوں پر گولیاں لگی ہیں، حملہ آوروں کی تعداد چار سے زائد تھی، جو واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیرہ غازی خان ریفر کر دیاگیا ۔
بارکھان، مسلح افراد کی مہمان خانے میں فائرنگ، قبائلی رہنماء سمیت 3افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : February 17 – 2016