|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2016

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے 20 کروڑ روپے سے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کو گرفتار کرلیا۔ نیب بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ریٹائرڈ ڈی آئی جی ریاض احمد صوبے میں لیویز ایریا کو بی ایریا میں تبدیل کرنے کے حوالے سے منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات تھے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دوران سروس اپنے دیگر افراد کے نام پر 20 کروڑ روپے سے ناجائز اثاثہ جات بنائے تھے اس حوالے سے نیب بلوچستان تحقیقات کر رہا تھا تحقیقات میں پیشرفت ہونے پر نیب بلوچستان نے سابق ڈی آئی جی ریاض احمد کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق ملزم کا احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش کے دائرے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔