|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2016

کوئٹہ: پنجگور میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور دوافراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پنجگور سے تقریبا چار کلو میٹر دور عیسئی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے پولیس کے نائب قاصد مسلم ولد محمد جان کو قتل کردیا اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ملزمان کی تعداد چھ تھی جو تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ عیسئی کے قریب پسکول ندی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار علم الدین اور اسماعیل ولد رحم دل کو زخمی کردیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔