|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلہ کان میں حادثے کے باعث تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔لیویز کے مطابق لورالائی کی تحصیل دکی میں مقامی کوئلہ کان میں مزدور کانکنی کررہے تھے اس دوران کانک میں زہریلی میتھین گیس بھرنے سے دم گھٹ کر تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔ مرجان ، راز محمد اور بسم اللہ جان کی لاشیں ساتھی کانکنوں نے نکالکر اسپتال پہنچائیں۔ تینوں کانکنوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کردی گئیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں حفاظتی آلات اور انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر سال اوسطاً دو سو کانکن اپنی جانوں کی بازی ہار جاتے ہیں۔