|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2016

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے کہا ہیکہ بی این پی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے بلوچ عوام بلوچستان کے حقیقی وارث ہے سرزمین پر انہیں اختیارات دیئے جائے ،پارٹی کو مزید فعال کرنے اور مضبوط بنانے کیلئے کارکنان کوششیں تیز کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے بی این پی قلات کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں بی این پی قلات کے ضلعی نائب صدر وڈیرہ محمد رحیم مینگل،انفارمیشن سیکرٹری محمد حنیف مینگل ،کسان لیبر سیکرٹری کبیر مینگل ،میر مہراللہ خان مینگل ،یاسین بلوچ،نصیر احمد مینگل ،یعقوب مینگل دیگر شامل تھے ۔اس موقع پر قلات میں پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار اختر جان مینگل نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی مینگل سے عوام کی توقعات ہے اور عوام کی امیدیں بھی بی این پی سے لگی ہوئی ہے کارکنان اپنی محنت سے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔بی این پی حق خود ارادیت کی جنگ جاری رکھے گی ۔