|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2016

کوئٹہ: ایران نے جمعہ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے باعث پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی۔ پاکستانی سرحدی حکام کے مطابق ایران نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان سے ملحقہ اپنی سرحد بند کی ہے۔ پاک ایران سرحد پر واقع تفتان زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ کی بندش کے باعث شہریوں اور سرحد پر کام کرنے والے مزدوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ حکام کے مطابق ایران نے سرحد کی بندش کے فیصلے سے متعلق پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سرحد آئندہ تین روز تک بند رکھی جائے گی۔