|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ اور مستونگ میں پولیس ، لیویز اور ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ اور وحدت کالونی میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد سے نو عدد پستول، تین عدد شارٹ گن اور دو رائفلوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیں کارتوس برآمد ہوئے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ا دھر ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں کلی سکوزئی میں ایف سی اور لیویز نے مشترکہ کارروائی کی ۔ لیویز ذرائع کے مطابق دو مشتبہ افرادپکار خان ولد للہ بخش شاہوانی اور نثار احمد ولد مراد بخش شاہوانی ساکنان کلی کلی غلام شاہوانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد شارٹ گن ،ایک رائفل رائفل ،آرمی کی وردیاں اور حساس دستاویزات برآمد کی گئیں۔