|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

انوار الحق کاکڑ نے آج بطور نگران وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھا لیا جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

نگران وزیراعظم نے تینوں مسلح افوج کے چاک و چوبند دستوں سے سلامی لی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ 

 

نگران وزیراعظم نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔