الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرے گا، سیاسی پارٹیوں کے ساتھ حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں سےمتعلق امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے الیکشن کمیشن کی ملاقاتیں آئندہ چند روز میں شروع ہوں گی۔