کوئٹہ: لورالائی میں خطرناک ملزم لیویز تھانے سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی کے لیویز تھانہ صدر بوری سے قیدی فرار ہوگیا۔ ملزم نقیب اللہ ولد نصیب اللہ سلیمانخیل کو چار روز قبل لیویز اہلکار کو فائرنگ کرنے کرکے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملزم ہتھکڑی اور لیویزاہلکار کا سرکاری کلاشنکوف بھی اپنے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوا۔ لیویز حکام نے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کرید۔