|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2023

 نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کا اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کےلئے کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف امیروں سے مزید ٹیکس وصول کریں اور غریب عوام کو تحفظ دیں پاکستانی عوام بھی یہی چاہتی ہے۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نیویارک میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پائیدار ترقی کے لئے تعاون اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی گئی۔