مچھ: بولان تیز رفتار مزدا ٹرک بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ڈرائیور جاں بحق دو افراد زخمی لاش ورثاء کے حوالے زخمیوں کو مچھ میں طبی سہولیات نہ ہونے کی بناء پر کوئٹہ ریفر کردیا گیا تفصیلات کیمطابق بولان کے علاقہ بی بی نانی کے مقام پر کوئٹہ سے جیکب آباد جانیوالی مزدا ٹرک بے قابو ہوکر قومی شاہراہ سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور امجد شعبان والد قربان علی ابڑو سکنہ جیکب آباد جاں بحق ہوگیا جبکہ سوار اللہ بخش اور لعل بخش سومرو شدید زخمی ہوگیا لاش لیویز نے ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ میں ایمرجنسی سہولیات نہ ہونے کی بناء پر طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔