وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی موجودہ حکومت کی طرف سے جاری بلوچ کش فیصلوں کی ہر فورم پر مذمت کرتی ریگی آج بلوچستان میں ایک جہالت کی سی ماحول پیدا کرنے کی ایک سازش ہوری ہے بلوچ قوم نے ہمیشہ ایسے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرتی ریگی بی این پی بلوچستان کی واحد قوم پرست پارٹی ہے جس کے قائدین لیکر عام ورکر نے اپنے خون دیکر قربایناں دی ہے ورکرز پارٹی کی پیغام کو گھر گھر عام کریں ورکرز پارٹی میں ریڑھ کی حیثت رکھتے ہیں ان خیلات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے ورکرزکنونشن سے ضلعی صدر آغاسلطان ابراہیم سینئر نائب صدر حیدر زمان ،جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ،جونیئرنائب صدر مامانورمحمد مینگل،لیبر سیکرٹری منیراحمد رند،کسان سیکرٹری نوراحند میراجی،تحصیل وڈھ کے صدرمجاہد عمرانی،جنرل سیکرٹری عبدالرب بلوچ،حاجی لیاقت مینگل سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایک حقیقی جدوجہد کرنے والی پارٹی نے بلوچستان کے عوام کیلئے قربانیاں دی ہے قائد سردار اخترجان مینگل اور انکی کاروان میں شامل بلوچ عوام کی خدمات اپنے عوام کیلئے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ورکر کاایک اہم مقام ہے اور ورکر پارٹی کی اثاثہ ہوتی جس پارٹی میں اگر نظریاتی ورکروں کی کوئی اہمیت نہیں اس پارٹی کی کوئی بھی جدوجہد نہیں ہوگی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ورکرز کی نظریات نے پارٹی کو عوام میں مظبوط کیا ہے بی این پی کے ورکرزنے اپنے خون سے اس پارٹی ابیای کی ہے ہمیں ان پر فخر ہے بلوچستان نیشنل پارٹی میں نظریاتی ورکروں کی جماعت ہے پارٹیٰ کے لیڈر سے لیکر عام کارکن نے اپنے خون سے اس سرزمین کی ابیاری کی ہے اور بی این پی کی حقیقی جدوجہد کو تقویت دی انہوں نے کہاکہ خضدار میں 80کے قریب پارٹی کے ورکرں نے اپنے جانوں کا نظریانہ پیش کی ان کی اس قربانی کو تاریخ سنہری حروفوں سے یاد کریگی آج ہمارے یہان جمع ہونے کا مقصد صرف یہ نہیں کہ ہم کسی اپنی زاتی کاروبار کی خاطر جمع ہے بلکہ ہمیں بلوچستان اور ان میں بسنے والے بلوچوں کی خدمت نے یکجا کیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کی حقیقی قوپرست پارٹی ہے جو بلوچ عوام کی حقوق کی خاطر میدان عمل میں ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی صدر اور انکی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خضدار کے تمام تحصیلوں کا دورہ کریں اور آج اس فیصلے کی روشنی میں یہاں پر موجود ہے بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار نے ضلع بھر میں بھر پور عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ کیا ہے ہم بی این پی کی منشور کو ہر اس بلوچ تک پہنچایءں گے جسکی آج ہر لوچ کو ضروررت ہے کارکن اپنے علاقوں میں پارٹی کی پیغام کو عام کریں