ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آئین نہ ہماری حفاظت کر سکا نہ پاکستان اور جمہوریت کی۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا حکمرانوں ایوان خالی کردو ملک کے وارث ملک کو سنبھالنے آرہے ہیں ،کراچی کا یہ حال کرنے والوں کا دماغ ٹھیک نہ کیا گیا تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئین نہ ہماری حفاظت کر سکا نہ پاکستان اور جمہوریت کی، ہم اقتدار میں آکر کراچی اور آئین کی حفاظت کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں زبردستی میئر مسلط کیا گیا، شہر قائد میں جمہوریت کی آڑ میں آمریت قائم ہوئی۔
ادھر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے برین ٹیومرکا علاج ایم کیوایم کے پاس ہے، ایم کیو ایم پانی، سیوریج اور دیگرمسائل آج بھی حل کر سکتی ہے۔