|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2023

مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے دوران حکومت میں تین خواتین کا گٹھ جوڑ تھا جنہوں نے پنجاب میں ایک ڈمی وزیراعلیٰ بٹھایا۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر تمام منصوبہ بندی کرتے تھے اور ٹھیکوں کا کمیشن بھی انہیں کو جاتا تھا جبکہ ٹرانسفر پوسٹنگ پر بشریٰ بی بی کو بھی حصہ جاتا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے اقتدار کو ختم ہوتا دیکھ کر چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کو فرار کرایا، فرح گوگی گرفتار ہوجاتی تو چیئرمین پی ٹی آئی کے سارے پول کھول دیتی۔