|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2023

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بیدیاں اور کیولری انڈر پاسز کا کام وقت پر مکمل نہ ہونے پر  لاہور ڈیولمپنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سائیڈ روڈز کا کام وقت پر مکمل نہ ہونے پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ سڑکوں کی تکمیل کیلئے 25 نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی، کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟ 

 

اس موقع پرڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ اگلے 4 روز میں کام مکمل ہو جائے گا، جس پر نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب 4 دن کی بجائے 40 دن بھی لگا لیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایل ڈی اے بروقت کام مکمل کروانے میں بری طرح ناکام رہی۔