|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2023

بہاولپور میں طوفانِ الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہودیوں کے ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار کر پھینکا جس پر فخر ہے، ہم نے اس فتنے کو شکست دی ، آج وہ جیل میں مکافاتِ عمل کا شکار ہے۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا آج اس کی جماعت میں اتنی بھی طاقت نہیں کہ اپنی پارٹی کے الیکشن کرا سکے۔

خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دربدر اور اس کے رہنما بِلوں میں گُھسے ہوئے ہیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ بنائی ہوئی پارٹی ہے ۔