|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2023

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی لیکن کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کریں گے۔

اپنے بیان میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خطرات کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا، دہشتگردی کا خاتمہ حکومت اور فورسز کا فرض ہے، اللہ کرے الیکشن بخریت ہو جائیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی سے نااںصافی ہورہی ہے تو عدالتیں ہیں وہاں جائے۔

رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی سے سیاسی اتحاد نہیں کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی لیکن سیاسی اتحاد کسی سے نہیں کریں گے ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےحوالے سے ہر ایک کے لیے دروازے کھلے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم شروع ہونے کے 10 روز بعد واضح ہوجائے گا کہ ( ن ) لیگ کلین سوئپ کرے گی۔