|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے پیغام دیا گیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنارہا ہے۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی پر عالمی برادری اسرائیل کےخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی اور فلسطین کے عوام کو انکے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔