|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2023

 وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کرلی۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق تمام سفرا سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق مستقل کےلائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سال 2023 کے دوران دیئے گئے اہداف اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا،  وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اورسیکریٹری خارجہ، وزرائےخارجہ کانفرنس کی سربراہی کریں گے۔

وزرائے خارجہ کانفرنس 29 سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔