انتخابی نتائج ۔۔۔۔۔۔ > : https://dailyazadiquetta.com/2024/02/08/elections-results-2024/
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے 51میں سے 47حلقوں کے مکمل نتائج آنے پر پاکستان پیپلز پارٹی 11،جمعیت علماء اسلام10،مسلم لیگ (ن) 9حلقوں پر کامیاب، صوبے میں پانچ آزاد امیدوار بھی منتخب جبکہ بلو چستان نیشنل پارٹی کسی ایک حلقے پر بھی کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق بلو چستان میں عام انتخابات کے بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جمعہ کو بھی جا ری رہا قومی اسمبلی کے 16حلقوں میں سے 5کے نتائج آنے پر بی این پی، جمعیت علماء اسلام، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایک نشست حال کر نے میں کامیابی ہو گئیں
جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک آزاد امید وار نے بھی کامیا بی حاصل کر لی ہے۔
غیر حتمی غیر سر کاری نتائج کے مطابق بلو چستان اسمبلی میں 51میں سے 47حلقوں کے نتائج موصول ہو ئے ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی 11، جمعیت علماء اسلام 10نشستوں پر کامیاب ہو نے کے بعد سب سے بڑی جماعتیں بن کر ابھری ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 9، بلو چستان عوامی پارٹی نے 4، نیشنل پارٹی نے 3، عوامی نیشنل پارٹی نے 2،
جماعت اسلامی،بی این پی عوامی اور حق دو تحریک نے ایک ایک نشست پر کامیا بی حاصل کر لی ہے۔ صوبے سے پانچ آزاد بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ جمعہ کی رات گئے تک مختلف حلقوں کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے جا ری کئے گئے فارم 47 کے غیر حتمی غیر سر کاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے این اے 256 خضدارکے 298 پولنگ اسٹیشنز میں سے 153 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق
بی این پی کے سردار اخترجان مینگل 31380 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالرحمان زہری 15150ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے اسی طرح این اے 261سوراب کم قلات کم مستونگ سے بھی بلو چستا ن نیشنل پارٹی کے اختر جان مینگل 3404ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نواب ثناء اللہ خان زہری 2871ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے، حلقہ این اے 262کوئٹہ Iپر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امید وار عادل خان بازئی 20273ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جمعیت علماء اسلام کے ملک سکندر خان ایڈوکیٹ 12970ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے، قومی اسمبلی کے حلقہ ا ین اے 263کوئٹہ 2 پر380پو لنگ اسٹیشنز میں سے 204کے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جمال شاہ کاکڑ 15680ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امید وار سالار خان کاکڑ 14350 ووٹ لیکر دوسر نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 264کوئٹہ 3 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نوابزدادہ میر جمال خان رئیسانی 10678ووٹ لیکر کامیا ب جبکہ بی این پی کے سر دار اختر جا ن مینگل 9929ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جمعہ کی رات گئے تک مو صول ہو نے والے بلو چستان اسمبلی کے 47حلقوں کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے جا ری کر دہ فارم 47کے غیر حتمی غیر سر کاری نتائج کے مطابق بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 1شیرانی کم ژوب پر جمعیت علماء اسلام کے ڈاکٹر محمد نواز 13479 ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امیدوار شاہ زمان8507 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے،
پی بی2 ژوب پر جمعیت علماء اسلام کے حاجی فضل قادر مندو خیل 11453 ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امید وار مٹھا خان 9115ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے،
پی بی 4 موسی خیل کم بارکھان پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سردار عبد الرحمان کھیتران 24172 ووٹ لیکر ووٹ لیکر کامیاب، نیشنل پارٹی کے عبد الکریم کھیتران 19012 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، حلقہ پی بی 5 لورالائی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد خان طوراوتمانخیل 14424 ووٹ لیکر کامیاب، جمعیت علماء اسلام کے مولوی فیض اللہ 12456 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے،پی بی6 دکی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر دار مسعود لو نی 10377ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امید وار سر دار محمد نور خان ناصر 9804 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7زیا رت کم ہرنائی پر جمعیت علماء اسلام کے خلیل الرحمن 25256ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نور محمد دمڑ
24187ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی8سبی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار سرفراز ڈومکی 27677ووٹ لیکر کامیاب اور آزاد امیدوار میرمحمد اصغر مری 23769ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ اسی طرح پی بی 9کو ہلوپرپیپلزپارٹی کے میر نصیب اللہ مری 5888ووٹ لیکر کامیاب،آزاد امیدوار گزین مری 3351ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی پی 10ڈیرہ بگٹی پرپاکستان پیپلز پارٹی کے سر فراز بگٹی 52485ووٹ لیکر کامیاب،جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 25773ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی11 جھل مگسی پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ء نوابزادہ طارق مگسی 44556 ووٹ لیکر کامیاب،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مر تضیٰ عباس 1244ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی13نصیر آباد Iپر پاکستان پیپلز پارٹی کے میر محمد صادق عمرانی 14856ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزا د امید وار میر سیف اللہ خان ڈومکی 9505ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے،پی بی14نصیر آباد IIپر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد خان لہڑی 22639ووٹ لیکر کامیا ب،پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام رسول 18948ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی15صحبت پور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سلیم احمد کھو سہ 24619ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد دوران 15997ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 16 جعفر آباد پر جماعت اسلامی پاکستان کے عبد المجید 15248 ووٹ لیکر کامیاب،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راحت جمالی 14131 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 17اوستہ محمد پر پاکستان پیلز پارٹی کے فیصل خان جمالی 28333 ووٹ لیکر کامیاب،جمعیت علماء اسلام کے محمد اسلم 2294ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ پی بی 18خضدار Iپر پاکستان پیپلز پارٹی کے نواب ثناء اللہ خان زہری 20014ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے غلام سر ور 13791ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح حلقہ پی بی 19خضدار IIپر جمعیت علماء اسلام کے میر یو نس عزیز زہری 19137ووٹ لیکر کامیا ب، پاکستان پیپلز پارٹی کے شکیل احمد درانی 15206ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔پی بی 21حب پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار محمد صالح بھوتانی 30910ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے رجب علی رند 17000ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی بی22 لسبیلہ پرپاکستان مسلم لیگ (ن) جام کمال خان 38563ووٹ لیکر کامیاب،پاکستان پیپلز پارٹی علی حسن زہری 18373ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے،پی بی 23 آواران پر نیشنل پارٹی کے خیر جان 15635ووٹ لیکر کامیاب،پاکستان پیپلز پارٹی کے میر عبد القدوس بزنجو 9233ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 24گوادرپر حق دو تحریک کے ہدا یت الرحمن بلوچ 20925ووٹ لیکر کامیاب،بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے میر حمل کلمتی 16522ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی بی 25کیچ Iپر پاکستان پیپلز پارٹی کے میر ظہور بلیدی 9099ووٹ لیکر کامیا ب جبکہ نیشنل پارٹی کے جان بلیدی 4895ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26کیچ1پر نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 14004 ووٹ لے کر کامیاب،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سید احسان شاہ نے 9608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی بی 27پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے برکت علی 15552وووٹ لیکر کامیاب، آزاد امید وار جمیل دشتی 4622ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ پی بی 28پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹریزکے میر اصغر رند 7090ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مد مقا بل نیشنل پارٹی میر حمل خان 4366ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 29 پنجگورI پر بلو چستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے اسد بلوچ 7263 ووٹ لیکر کامیاب،نیشنل پارٹی کے حاجی محمد اسلام 4547ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی30 پنجگور IIپر نیشنل پارٹی کے رحمت بلوچ 9690ووٹ لیکر کامیاب،بی این پی عوامی کے شکیل احمد8349ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی بی32چاغی پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 19091ووٹ لیکر کامیاب،جے یوآئی کے امان اللہ 17178ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی33 خاران پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میر شعیب نو شیروانی نے 11207ووٹ لیکر کامیاب،نیشنل پارٹی کے ثناء اللہ بلوچ 9050ووٹ لیکر دوسرے نمبررہے۔ اسی طرح بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی34نو شکی پر جمعیت علماء اسلام کے غلام دستگیر با دینی 166771ووٹ لیکر کامیاب،بلو چستا ن نیشنل پارٹی محمد رحیم 15014ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے،پی بی35سوراب پر جمعیت علماء اسلام کے میر ظفر خان زہری 16579ووٹ لیکر کامیاب،پاکستان پیپلز پارٹی کے میر نعمت اللہ خان زہری 11113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے،پی بی36قلات پر جمعیت علماء اسلام کے سر دار زادہ میر سعید احمد 10654ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سر دار زارہ محمد نعیم 5990ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی37مستونگ پرجمعیت علماء اسلام کے نواب محمد اسلم خان رئیسانی 13668ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سر دار نور احمد بنگلزئی 11426لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی38 کوئٹہ Iپر عوامی نیشنل پارٹی کے ملک نعیم خا ن بازئی 7792 ووٹ لیکر کامیاب، جمعیت علماء اسلام کے عین اللہ شمس 6280ووٹ لیکر دوسرے نمبررہے،پی بی39کوئٹہ IIپر آزاد امید وار بخت محمد کاکڑ 6600 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جمعیت علماء اسلام کے سید عبد الواحد 5878ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی بی40کوئٹہ IIIپر پاکستان پیپلز پارٹی کے صمدر گور گیج 9225ووٹ لیکر کامیاب، ہزار ہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے قادر علی نائل 5588ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی بی 41 کوئٹہ 4پرآزاد امیدوار ولی محمد نورزئی 9318 ووٹ لیکر کامیاب،آزاد امیدوار عبدالغفار کاکڑ 7220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے،پی بی 42 کوئٹہ 5 پرمسلم لیگ (ن)کے زرک خان مندوخیل 10423 ووٹ لیکر کامیاب،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ 8520 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے،پی بی 43کوئٹہ 6 پر آزاد امیدوارمیر لیاقت لہڑی 7277ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امیدوار دودا خان 5190ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44کوئٹہ7پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عبید گورگیج 7125ووٹ لیکر کامیاب، نیشنل پارٹی کے میر عطاء اللہ بنگلزئی6385ووٹ لیکر دوسرے نمبرہے،پی بی 45کوئٹہ 8پر پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی علی مددجتک 5671ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جمعیت علماء اسلام کے میر عثما ن پرکانی 4346ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی46کوئٹہ 6 پر بلو چستا ن عوامی پارٹی کے پرنس عمر احمد زئی 4638 ووٹ لیکر کامیاب،جمعیت علماء اسلام کے سر دار احمد خان شاہوانی 1752 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، پی بی47 پشینI پر آزاد امید وار اسفند یار خان کاکڑ 21714ووٹ لیکر کامیاب،جمعیت علماء اسلام کے کمال الدین 18989ووٹ لیکر دوسرے نمبررہے، پی بی48 پشینII پر جمعیت علماء اسلام کے پاکستان کے اصغر علی ترین 17944ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے سر دار امجد خان 15013ووٹ لیکر دوسرے نمبرہے۔حلقہ پی بی 49 پشین (III)پر جمعیت علماء اسلام کے سید ظفر علی آغا 13811ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سید لیاقت آغا 12778ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے،حلقہ پی بی50 قلعہ عبد اللہ پر عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان 44712ووٹ لیکر کامیاب،جمعیت علماء اسلام کے محمدنواز 43445ووٹ لیکر دوسرے نمبررہے۔ بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی51چمن پر آزاد امید وار کیپٹن (ر) عبد الخا لق اچکزئی 20390 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی 19623ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ4حلقوں پی بی 3، 12، 20اور پی بی31 پر نتائج رات گئے تک آنے با قی تھے۔