ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
ملک میں بجلی کی طلب طلب 24 ہزار جبکہ رسد 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ توسیع کے باعث تربیلا کے 8 پاور یونٹ بند ہیں ۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر تقسیم کار کمپنیاں مختص شدہ کوٹہ وصول کریں تو لوڈشیڈنگ میں کمی ہوسکتی ہے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بچانے کیلئے ڈسکوز شہری علاقوں میں دو گھنٹے دہی علاقوں میں چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر سکتی ہیں۔ لائن لاسز والے چوری عدم ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے۔