|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2016

کوئٹہ: سوئی کے علاقے نیلغ میں مسلح افراد اور امن فورس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے امن فورس اور مسلح افراد میں مسلح جھڑپ کے دوران ایک بچی جاں بحق جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں ایک گھر کو آگ لگ گئی اسسٹنٹ کمشنر سوئی جاوید کھوسہ کے مطابق علاقہ پہاڑی اور دور دراز ہونے کی وجہ سے اطلاعات کی ترسیل میں مشکلات کاسامنا ہے۔