|

وقتِ اشاعت :   September 15 – 2024

اسلام آباد: مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اور  وفاقی کابینہ  کا اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ کا اجلاس  اب کل ہوگا۔

دوسری جانب آج قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے بعد مختصر ترین کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔

اسپیکر سردار  ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور  توجہ دلاؤ نوٹس کو معطل کرنے کی تحریک پیش ہوئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

اس سے قبل ذرائع  اسپیکر چیمبر کا کہنا تھا کہ  آج  قومی اسمبلی میں آئینی ترامیم پیش نہیں ہوسکیں گی اس لیے  قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر سیینیٹ کا اجلاس  بھی کل ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔