کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت،بے گناہ مزدوروں کا قتل قابل مذمت ہے ،
آج پھر دھرتی پر بے گناہوں کا لہو گرا ، دہشت گردوں بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں ، دہشت گرد بے گناہوں کے قتل کا حساب دنیا و آخرت دونوں میں دیں گے،
بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا ، دہشت گرد کب تک بلوں میں چھپیں گے ، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے،