|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

سابق صدر و تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال کامیاب ہوگئی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو آنے سے روکا جارہا ہے، ظالم حکومت ہمیں ہر ممکن روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *