وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ قرض پروگرام آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا۔
انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے بعد کریڈٹ ریٹنگ اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کیلئے تیار ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے، پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے جبکہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا بھی متوقع ہے۔
Leave a Reply