|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پینتالیس سالہ محمد عظیم ولد محمد رحیم اپنی اہلیہ بی بی حلیمہ کے ہمراہ گاڑی میں نواں کلی سمالانی آباد میں واقع اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔ نواں کلی میں کلی ناصران کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ سر اور چہرے پر گولیاں لگنے سے محمد عظیم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ حلیمہ زخمی ہوگئی۔ انہیں دو گولیاں پیٹ اور گردن پر لگی ہیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔