کوئٹہ: آواران میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو افرا د ہلاک۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران شہر کے قریب سیکورٹی فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز نے لاشیں سول اسپتال لیویز کے حوالے کردی ہیں۔ لیویز کے مطابق لاشوں کی شناخت آواران کے علاقے چیدگی کے رہائشی عبدالصمد ولد سلمان اور محمد اشر ف ولد یار محمدکے ناموں سے ہوئی ہے۔