|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2016

کوئٹہ: ژوب میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب کلی نادر میں ایف سی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ میں سترہ عدد دستی بم، چھ کلاشنکوف، نو پستول، ایک رائفل اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دہشتگرد اس اسلحے کو سیکورٹی فورسز کے خلاف حملوں سمیت دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔