|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔  آئی ایس آئی اور “را” ساتھ بیٹھیں تو دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ ارب لوگوں کی قسمت نان اسٹیٹ ایکٹرز یا شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں دی جاسکتی، پاکستان اب بھی دہشت گردی کےخلاف انڈیا سے تعاون کرنا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو  نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا، کہا کہ بھارت اسرائیلی حکومت کے نقش قدم پر چل رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت ہر غلط چیز سے متاثر ہوتا ہے۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات میں بھارتی جارحیت اور منفی مہم سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی بحالی کیلئے کردار ادا کرے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے سنگین انسانی نتائج آسکتے ہیں، عالمی برادری جامع مکالمے کے آغاز کےلیے کردارادا کرے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطرناک نظیر ہے، معطلی پانی پر جنگوں کی راہ ہموار کرے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *