|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2016

کوئٹہ: تربت کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے بلیدہ میں گستوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے نواب اور اس کے والد پنڈوک کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو ئے واقعہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔