کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین سے صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی ترین کے جوانسال بیٹے کو اغواء کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سردار مصطفی ترین کا اٹھائیس بیٹے اسد خان ترین کی سرکاری ویگو گاڑی برنگ سفید رجسٹریشن نمبرQBA724کوئٹہ سے ملحقہ ضلع پشین کے علاقے سرخاب کے قریب واقع کیڈیٹ کالج کے قریب سے ملی ہے۔ وہ کیڈٹ کالج میں گریڈ سترہ کے ملازم اور میس انچارج تھے اوراپنی گاڑی میں اکیلے آتے اور جاتے تھے۔ جمعہ کو وہ تین بجے کالج سے گھر کیلئے نکلے لیکن گھر نہیں پہنچے۔ نو بجے تک گھر نہ پہنچنے پر اہلخانہ تلاش کیلئے نکلے توان کی گاڑی کالج سے کچھ فاصلے پر پشین سرخاب روڈ پر ویرانے میں ملی تاہم اسد خان اس میں موجود نہیں تھے۔ ان کا ایک موبائل بھی گاڑی سے ملا ہے جبکہ دوسرا موبائل نمبر بند جارہا ہے۔ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ اسد خان ترین کو اغواء کیا گیا ہے۔ پولیس ، لیویز اور ایف سی نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مشتبہ گاڑیوں کی تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ شہر بھر کے خارجی راستوں پر ناکے لگائے گئے ہیں