کوئٹہ: حب میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ قائمقام ڈی پی او لسبیلہ ضیاء مندوخیل کے مطابق حب پولیس نے حامد ولد عبدالغنی بلوچ سکنہ الہ آباد ٹاؤن حب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کرلی۔ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے عذیر بلوچ گروپ سے بتایا جاتا ہے اور وہ حب پولیس کو اغواء برائے تاوان میں مطلوب تھا۔ ادھر حب میں ایس ایچ او سٹی نے فقیر محمد ولد شبے بلوچ سکنہ تربت کو گرفتار کرکے کراچی کے اتحاد ٹاؤن سے چھینا گیا ڈمپر ٹرک برآمد کرلیا۔