بٹگرام: سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کا شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ غلط اور یکطرفہ ہے، اس فیصلے سے قبائل ناراض ہیں، آپ پچھتا رہے ہیں
کہ فیصلہ غلط ہوا۔انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے الیکشن دھاندلی زدہ ہیں ، انہیں تسلیم نہیں کرتے، دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں پر گلہ نہ کیا جائے،جے یو آئی نے نہ اس حکومت کو چلنے دیا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ مان لو تمہارے اندر سیاسی بصیرت نہیں ہے ، ملک کو امریکہ کی رضا مندی کے ساتھ چلاتے
ہو تو پھر جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہوئے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی (ف)کے کارکن میدان عمل میں ہوں گے، کامیابی مقدر بنے گی، کوئی بھی طاقت عوام اورجے یوآئی کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کر سکتی۔