|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2025

کوئٹہ : سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اورسابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے مائنز اینڈ منزلز ایکٹ کیخلاف جدوجہد قوموں کی خوشحالی اور بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی، قومی اور تاریخی حقوق سے محروم لوگ اپنے قومی مفاد کیلئے پارٹیوں اور ذاتی تعلق سے بالا تر ہوکر جدوجہد کا حصہ بنیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا ہے وہ منظم انداز میں مائنز اینڈ منزلز ایکٹ کے خلاف جدوجہد کو آگئے لیکر بڑھ رہے ہیں، یہ قوموں کی خوشحالی اور بقا کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز ایکٹ جیسا قانون خیبر پختوانخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا گیا تاہم وہاں کچھ اراکین اسمبلی نے اس بل کی مخالفت کی،

انہوں نے کہا کہ افراسیاب خٹک ایک سنجیدہ سیاسی رہنما ہیں اور خوشی ہے کہ وہ بھی اس جدوجہد کا حصہ بنے ہیں، انہوں نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو جدوجہد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر سنجیدہ سیاسی رہنما و کارکن بھی یقینا اس عمل کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے کہا کہ عدالتوں سے توقع نہیں لیکن یہ ایک سیاسی عمل ہے اور اس پرامن سیاسی جدوجہد میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی اس جدوجہد میں میری ضرورت پڑئی اس جدوجہد میں اپنا بھرپور کرادار ادا کروں گا۔

اس موقع پر سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ آئینی، قومی اور تاریخی حقوق سے محروم لوگ اپنے قومی مفاد کیلئے پارٹیوں اور ذاتی تعلق سے بالا تر ہوکر جدوجہد کریں، انہوں نے فرحت اللہ بابر کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت سے اس جدوجہد کو مزید تقویت ملی ہے۔

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سیاسی، قیادت، رہنماں اور کارکنوں کو دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ بلوچستان کے قومی حقوق آئندہ نسلوں کی جدوجہد میں شامل ہوکر بلوچستان کو محرومیوں، محکومی اور غربت سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔